فواد خان اگلی فلم میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ عشق کے پیچ لڑائیں گے

جمعرات 24 مارچ 2016 13:33

فواد خان اگلی فلم میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ عشق کے پیچ لڑائیں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء) پاکستانی ہیرو فواد خان کا بالی ووڈ میں کامیاب سفر جاری ہے، جو سونم کپور اور عالیہ بھٹ کے بعد اب اگلی فلم میں عشق کے پیچ لڑائیں گے دپیکا پڈوکون کے ساتھ۔دوہزار چودہ میں سونم کپور کے ساتھ خوبصورت جوڑی بنائی اور دھاک بٹھائی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے خانز اسٹارز میں فواد خان بھی پوری آب و تاب سے جھلملائے تو کرلیا گیا انہیں عالیہ بھٹ کے ساتھ کپور اینڈ سنز میں کاسٹ۔

ہینڈسم ترین ہیرو کی یہ فلم بھی شاندار کمائی سے آتے ہی چھاگئی اور اب تک باکس آفس پر اچھی خاصی دھوم مچاچکی ہے۔ پاکستانی اسٹار کی اسی زبردست اداکاری سے متاثر ہیں فلم ساز کرن جوہر نے کرلیا ہے اب ارادہ کہ ان کی اگلی فلم میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ کوئی اور نہیں بلکہ فواد خان عشق کے سمندر میں اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :