ہم لکھا ہوا بولتے ہیں امان اللہ جو بولتے ہیں وہ لکھا جاتا ہے‘ امانت چن

جمعرات 24 مارچ 2016 13:21

ہم لکھا ہوا بولتے ہیں امان اللہ جو بولتے ہیں وہ لکھا جاتا ہے‘ امانت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء) اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ امان اللہ کامیڈی کے بادشاہ ہیں ہم لکھا ہوا بولتے ہیں جبکہ امان اللہ جو بولتے ہیں وہ لکھا جاتا ہے اور یہ ہمارا فخر ہیں ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ امانت چن نے کہا کہ امان اللہ ایک اداکار کا نام نہیں بلکہ ایک صدی کا نام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈرامے میں مزاح کو جو رنگ دیا ہے وہ ان کا کمال ہے اور ایسے لیجنڈ اداکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ۔

امانت چن نے کہا کہ میں نے امان اللہ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ حقیقی معنوں میں اپنی ذات کے اندر ایک اداکار ہیں ۔ اسٹیج پر مزاحیہ اداکاری کرنے والے اکثر فنکار امان اللہ ، حاجی البیلا ، منور ظریف ، لہری ، علی اعجاز ، ننھا اور رنگیلا کی اداکاری سے متاثر ہو کر آئے ہیں ۔