ہالی ووڈ فلم” ایکس مین اپوکالیپس“فلم 27 مئی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 24 مارچ 2016 13:10

ہالی ووڈ فلم” ایکس مین اپوکالیپس“فلم 27 مئی کو سینماگھروں کی زینت بنے ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سپر ہیرو ایکشن فلم’ ایکس مین اپوکالیپس“فلم 27 مئی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار برائن سنگر کی فلم ایکس مین اپوکالیپس کی کہانی غیرمعمولی طاقتوں اور صلاحیتوں کے مالک سپر ہیروز کی ہے جو بری طاقتوں کا مقابلہ کرتے نظر آرہے ہیں ۔ ایکس مین سیریز کی یہ پہلی فلم ہے جس میں اداکار ہیو جیک مین ولورائن کے روپ میں دکھائی نہیں دے رہے ۔ فلم کی کاسٹ میں جیمز میک ،جینفر لورنس اور مچل فیسبینڈر نظر آئیں گے ۔ فلم 27 مئی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :