اداکارہ ماورا حسین نے ٹوئٹر پر مداحوں کو سوال کرنے کا موقع دیدیا

لوگوں نے ٹوئٹر پر لوگوں نے سوالات کے بجائے ماورا حسین کا خوب مذاق بنا لیا

جمعرات 24 مارچ 2016 12:05

اداکارہ ماورا حسین نے ٹوئٹر پر مداحوں کو سوال کرنے کا موقع دیدیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے دوسرے مقبول اداکاروں کی طرح ٹوئٹر پر مداحوں کو ان سے سوال کرنے کا موقع دیا تاہم اس دوران لوگوں نے سوالات کے بجائے ماورا کا خوب مذاق بنایا۔ٹوئٹر کے ذریعے ماورا حسین نے اپنے مداحوں کو ان سے مختلف سوالات کرنے کی دعوت دی۔23 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں بالی ووڈ میں اپنی ڈیبیو فلم ’صنم تیری قسم‘ دی جسے ملا جلا ردعمل موصول ہوا۔

ماورا نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے اور ان کے دلچسپ سوالات کے جوابات دینے کے متعلق بات کی تاہم لوگوں نے ان سے ایسے سوال کیے جس سے اداکارہ کا مذاق ہی بن گیا۔ماورا کی ٹویٹ کے بعد لوگوں کی ٹویٹس کا ایک سلسلہ جاری ہوگیا۔لوگوں نے سوال کیاماورا حسین کیا آپ پاگل ہیں؟ہم آپ سے سوال کیوں پوچھیں؟ ہمارے پاس اس سے بہتر کام ہیں کرنے کو۔

(جاری ہے)

تاہم متعدد لوگوں نے ماورا حسین کے دوسرے انداز میں اپنا نام لکھنے کا بھی مذاق بنادیا۔ان کا کہنا تھاکہ ماورا کیا آپ میرے نام کو بھی اس عجیب طرح سے لکھ سکتی ہیں؟آپ حسین کو صحیح انداز میں کیوں نہیں لکھ سکتی؟ ایسے عجیب Hocane کیوں لکھا ہے؟انہوں نے تو اپنے نام کو غلط انداز میں ہی لکھ ڈالا-کئی افراد نے ان کی پہلی بولی وڈ فلم میں نازیبا مناظر شوٹ کرنے پر بھی تنقید کردی۔

کچھ نے ماورا کو پہچانے سے بھی انکار کردیا۔صرف ایک خاتون اس موقع پر ماورا کو سپورٹ کرتی نظر آئیں۔ان کا کہنا تھا ’اگر آپ نہیں جانتے کہ سوشل میڈیا پر کسی کو تنگ کرنا کیا ہے تو یہ دیکھیں، مجھے شرم آرہی ہے کہ کیسے اتنے سارے لوگ مل کر ایک لڑکی کو شرمندہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ریلیز بولی وڈ فلم ’فینٹم‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگادی گئی تھی البتہ اداکارہ ماورا حسین نے ٹوئٹر پر اس فلم کی حمایت کرتے ہوئے ٹویٹ کی۔ماورا کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو آزادی ہے کہ وہ اپنی رائے دے سکے جس کی وجہ سے وہ فلم ’فینٹم‘ کے خلاف نہیں۔

متعلقہ عنوان :