خضدار اورگرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.9

muhammad ali محمد علی بدھ 23 مارچ 2016 23:53

خضدار اورگرد و نواح  میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.9
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ۔2016ء)خضدار اورگرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر خضدار اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام شدید خوف و حراس کا شکار ہو گئے اور گھروں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.9 بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 10 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔