ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افےئر مشتاق احمد کیفی انتقال کرگئے

نماز جنازہ آج شام4بجے ادا کی جائے گی

بدھ 23 مارچ 2016 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افےئر مشتاق احمد کیفی بدھ کے روز رضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں،وہ کچھ عرصہ سے سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے اور شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھے،ان کی نماز جنازہ آج شام4بجے ادا کی جائے گی ان کا جنازہ مکان نمبر23،گلی نمبر17،آئی نائن سے اٹھایا جائے گا اور آئی الیون قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :