Live Updates

نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ اور مستقبل معمار ہیں ،انہوں نے ہی ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی طرف لے کر جانا ہے، عمران خان

موجودہ حکمران اسے عظیم ملک بنانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں 1960 ء کی دہائی میں ترقی پذیر ممالک میں پاکستان کا شمار تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں تھا لیکن قیادت کے فقدان کی وجہ سے ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف بڑھ رہا ہے جو کہ قومی المیہ ہے،کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس ٹیکنالوجی میں یوم پاکستان کی تقریبسے خطاب

بدھ 23 مارچ 2016 22:31

اسلام آباد،کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ اور مستقبل معمار ہیں اور ان ہی نے اس ملک کو موجودہ مشکلات کی دلدل سے نکال کر ترقی کی طرف لے کر جانا ہے۔ کیونکہ موجودہ حکمران اسے عظیم ملک بنانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 1960 ء کی دہائی میں ترقی پذیر ممالک میں پاکستان کا شمار تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں تھا لیکن قیادت کے فقدان کی وجہ سے ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف بڑھ رہا ہے جو کہ قومی المیہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس ٹیکنالوجی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ طلباء کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ان کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پی کے کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنان اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

عمران خان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہر قسم وسائل مالا مال ملک کو حکمران بھیک اور قرضوں کے ذریعے چلا رہے ہیں۔ بھیک اور قرض لے کر اپنی کامیابی قرار دیتے ہیں۔ نوجوانوں سے مخطاب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے ہماری غلطیاں نہیں دہرانی ہیں اور ملک کو عظیم تر بنانے کیلئے انتھک جدوجہد کرنی ہے اور حکمرانوں چیک رکھ کر اپنے حقوق کیلئے لڑنا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کو تقسیم کرنے کی بجائے۔ متحد کرنے کیلئے عہد کریں انہوں نے کہا کہ حضرت محمد کی ہستی اور مدینے کی فلاحی ریاست ہمارے لئے رول ماڈل ہے اور اس کی پیروی کرکے صحیح معنوں میں پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا ہے۔ جہاں قانون کی بالادستی اور انصاف کا بول بالا ہو اور طاقتور اور غریب کیلئے الگ الگ قانون نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بزدل آدمی کبھی ایک مثالی لیڈر نہیں بن سکتا۔ کیونکہ لیڈر انسانوں اور انسانیت کیلئے ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں چائنا کا نظام اپنی مثال آپ ہے جس نے پچیس سالوں میں پچاس کروڑ سے زیادہ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نکال دیا اور وہ خود بھی اس نظام کی سٹڈی کیلئے چائنا جا رہے ہیں غربت کا خاتمہ کرنے کیلئے ہمیں معیشت اور اداروں کو مضبوط اور چھوٹے کھانوں کو خوشحال بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے ہر شعبے میں تبدیلی کا آغاز کردیا گیا ہے پولیس کو غیر سیاسی بنا کر پورے ملک کیلئے رول ماڈل بنا دیا گیا ہے اور پہلی دفعہ کرپشن پر پولیس سے چار ہزار پانچ سو اہلکارون کو برطرف کردیاگیا ہے ہر طرف میرٹ کا بول بالا ہے اور تمام بھرتیاں سفارش کی بجائے این ٹی ایس کے ذریعے کی جارہی ہیں اور سرکاری سکولوں کو بہتر بنانے کیلئے اسے گاؤں کی سطح پر ویلج کونسل کی نگرانی میں دے رہے ہیں اور اسی طرح سرکاری ہسپتالوں میں بھی اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات