موجودہ حکمران پاکستان عظیم ملک بنانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، قیادت کے فقدان کی وجہ سے ملک ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف بڑھ رہا ہے ،ہر قسم کے وسائل سے مالا مال ملک کو حکمران بھیک اور قرضوں کے ذریعے چلارہے ہیں ہمیں ملک کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کا عہد کرنا ہوگا
تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کاکوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب
بدھ 23 مارچ 2016 22:27
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء ) چیئر مین پاکستا ن تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہیں اور ان ہی نے اس ملک کو موجودہ مشکلات کی دلدل سے نکال کر ترقی کی طرف لے کر جانا ہے کیونکہ موجودہ حکمران اسے عظیم ملک بنانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ، 1960ء کی دہائی میں ترقی پزیر ممالک میں پاکستان کا شمار تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں تھا لیکن قیادت کے فقدان کی وجہ سے ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف بڑھ رہا ہے جوکہ قومی المیہ ہے۔
وہ بدھ کے روز کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ طلبا ء تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں دوسروں کے علاوہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،پی ٹی آئی کی مقامی قیادت وکارکنان اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجو دتھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ،جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
وفاقی وزیراطلاعات سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کیانتقال پراظہار تعزیت
-
روسی ہیکر امریکا کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ‘گرفتاری میں معاونت پر10ملین ڈالر کا انعام مقرر
-
پیرس: ایک حملہ آور کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی
-
وکلاءاور عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مزاحمت کریں گے،حامد خان
-
امریکی ریاست اوہائیو میںصدر بائیڈن کا نام انتخابات کے بیلٹ میں شامل کرنے میں قانون سازی مکمل نہ ہوسکی
-
یورپی بنکوں اورسرمایہ کاروں کی جانب سے کرپٹو کرنسی میں بھاری سرمایہ کاری‘ای یو دنیا میں ڈیجیٹل کرنسی کا دوسرا بڑا مرکزبن گیا
-
رفح بارڈر کراسنگ پر اسرائیلی فورسز کے قبضے سے غزہ کے ہسپتالوں میں صرف 3 دن کا ایندھن رہ گیا
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وزیراعظم کی پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری
-
حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کیخلاف پلان بی پر عمل درآمد کیلئے گرین سگنل دیدیا
-
چاند پربھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمرسے پہلی تصویرموصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.