پیٹرول کا مصنوعی بحران‘ اوگرا کی چھاپہ مار ٹیموں کے ملک بھر میں پیٹرول پمپوں پر چھاپے
مصنوعی قلت پیدا کرنیوالے پیٹرول پمپ اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کردیں گے، موقع پر جرمانے عائد ہوں گے‘ ترجمان اوگرا
بدھ 23 مارچ 2016 21:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے پیٹرول اور ڈیزل کی مصنوعات بحران پیدا کرنے کا اوگرا چیئرمین نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پیٹرول پمپوں پر چھاپے مارنے کیلئے ٹیمیں تسکیل دے دی ہیں۔ بدھ کے روز ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئل شاہد نعمان نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے پیٹرول پمپوں پر چھاپے مارے ہیں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان اوگرا افضل باوجوہ نے آن لائن کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اوگرا چیئرمین سعید احمد خان نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے پیٹرول مصنوعات کے مصنوعی بحران کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور ملک بھر میں پیٹرول پمپوں پر چھاپے مارنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں ان ٹیموں کی سربراہی شاہد نعمان کریں گے۔(جاری ہے)
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے اگرا کو اپنے آئل سٹاک اور آئل ڈپو بارے ماہانہ رپورٹ دینا ہوتی ہے اوگرا کی ذمہ داری ہے کہ آئل سٹاک پورا نہ کرنے والی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ بھی کئے جاسکتے ہیں۔
گزشتہ سال بھی ملک میں پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا ہوا تھا اور اوگرا پر اس بحران کی ذمہ داری ڈالتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ ملک میں کام کرنے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے سپلائیی میں پچاس فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے یہ کمی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے امکان کے نتیجہ میں کیا گیا ہے اوگرا چیئرمین اگلے ماہ ریٹائر ہورہے ہیں جبکہ نواز شریف نے دو سالوں سے اوگرا سے ممبر آئل کی تعیناتی بھی نہیں کر سکے اور اپنی روایتی سستی کو ختم نہیں کر سکے۔ ملک کے آئل اینڈ گیس سیکٹر کے معاملات کو ریگولیٹ کرنے کی ذمہ داری اوگرا کی ہے تاہم اوگرا میں بھی اربوں روپے کی کرپشن جاری ہے اور من پسند افسران کو نوازا جارہا ہے کرپشن مقدمات عدالتوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.