سیکولر طبقہ غیور عوام کو مدارس کے خلاف بدظن کرنے میں ناکام ہوگا،مولانا اسعد ذکریا قاسمی

پاکستانی عوام مدارس کی اہمیت و خدمات سے بخوبی واقف ہیں ،سندھ سے آئے وفد سے بات چیت

بدھ 23 مارچ 2016 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) سیکولر نظام کے حامی طبقے پاکستان کی غیور عوام کو مدارس کے خلاف بدظن کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے پاکستان کی باشعور عوام مدارس ی اہمیت و خدمات سے بخوبی واقف ہیں اس لئے وطن عزیز کے نظریاتی تشخص کو پامال کرنے میں مکمل ناکامی ان کا مقدر ہے یہ باتیں پاکستان علماء کونسل سندھ کے صدر مولانا محمد اسعد زکریا قاسمی نے پاکستان علماء کونسل کے اندرون سندھ سے آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات میں کہیں انہوں نے مزید کہا وفاق المدارس کے زیر اہتمام ہونے والی ’’ استحکام مدارس پاکستان کانفرنس‘‘ مذہبی طبقے اور ملکی نظریات کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے سدّباب کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی ،مدارس اور مذہبی طبقے ہر دور میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے چلے آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ مدارس اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قائم و دائم ہیں اور انشاء اﷲ قائم رہیں گے سازشی عناصر ہمیشہ سے ناکام ہیں اورناکام رہیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ حکمران سابقین سے سبق سیکھیں اور مدارس دشمنی ترک کردیں اس موقع پر پاکستان علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر مولانا حبیب الرحمن جنرل سیکرٹری قاری محمد اعظم فاروقی نے بھی اظہار خیال کیا اس موقع پر پاکستان علماء کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات قاری محمد طیب ،صاحبزادہ محمد سرمد اسعد، صاحبزادہ محمد اشہد اسعد ، قاری شیر زمان ، مولانا عبدالبصیر ،زاہد عزیز اور کثیر تعداد میں ارکان موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :