ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد کی یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائدؒ پر حاضری
ہمیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے اقوال پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار وفد نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کیلئے دعا
بدھ 23 مارچ 2016 21:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاورق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد نے یوم پاکستان کے موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ ایم کیوایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ ، محفوظ یار خان ، حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی ، نامزد میئر کراچی وسیم اختر ،ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا اور نومنتخب بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے ۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے مزار قائد پر پھولوں چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ، دہشت گردی کے خاتمہ اور امن و امان کے قیام کیلئے دعا بھی کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بانی پا کستان محمد علی جناح کے قول اتحاد ، تنظیم ،یقین اورمحکم پر عمل پیر ہونے کی ضرورت ہے ، اتحاد ہو گاتوتنظیم ہوگی ،یقین ہو گا توپاکستان بھی تر قی یا فتہ ہو گااورپوری دنیا میں میں پاکستان کا وقار بلند ہو گا ، ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.