ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹرنیوزمشتاق احمدکیفی طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے

وفاقی سیکرٹری اطلاعات عمران گردیزی اور دیگرکااظہار تعزیت

بدھ 23 مارچ 2016 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء ) ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹرنیوزمشتاق احمدکیفی طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے، ان کی عمر58 برس تھی ،مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ بدھ کو ریڈیو پاکستان کے شعبہ خبر اور حالات حاضرہ کے ڈائریکٹر مشتاق احمد کیفی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

ان کی عمر58 برس تھی وہ مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے اسلام آبادکے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کی نماز جنازہ (کل)بروز جمعرات ایچ الیون میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔مشتاق احمد کیفی نے اپنے شاندار کیرئیر کے دوران پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے کئی اسٹیشنوں پرمختلف عہدوں پرخدمات انجام دیں۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کا تمام عملہ ادارے کے اعلیٰ عہدے دار کے انتقال پر صدمے سے دوچار ہے۔وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید عمران گردیزی ، ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان صبامحسن ، سی بی اے یونین یوایس او کے مرکزی صدر چوہدری محمد ارشد اور دیگرنے ان کے انتقال پر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے ۔ انہوں نے مشتاق کیفی کے انتقال کوریڈیو پاکستان کے لئے ایک بہت بڑا خلاء قرار دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :