مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں مقبول جماعت بن گئی ، مختلف حلقوں سے 200 سے زائد امیدواروں نے پا رٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کرا دیں، 27 مارچ آخری تاریخ مقرر

بدھ 23 مارچ 2016 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں مقبول جماعت بن گئی، آزاد کشمیر کے مختلف حلقوں سے 200 سے زائد امیدواروں نے پاٹری ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کرا دیں، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 مارچ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کیلئے اپلائی کرنے والوں کی تعداد روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور ایک ایک حلقے سے درجنوں امیدوار ٹکٹ کیلئے درخواستیں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں 41 انتخابی حلقے ہیں جن میں سے 29 آزاد کشمیر میں جبکہ 12 حلقے پاکستان کے چاروں صوبوں میں مہاجرین مقیم پاکستان کے ہیں، (ن) لیگ کے ٹکٹوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ گزشتہ ہفتے ختم ہو گئی تھی تاہم امیدواروں کا جوش و خروش دیکھتے ہوئے پارٹی کے صدر راجہ فاروق حیدر نے اس میں 27مارچ تک توسیع کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :