پاکستان اور روس کی پارلیمان مابین 70سے زائد ورکنگ گروپ موجود ہیں ، دونوں ممالک کے سوویت یونین دورسے جاری مالی تنازعات کو حل کر لیا گیا، پاک روس تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں

باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کو ملکر چلنا چاہئے ، پاکستان اور روس باہمی تجارت کو فروغ دیں ، الیکسی ڈیڈوو

بدھ 23 مارچ 2016 19:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور روس کی پارلیمان کے درمیان ستر سے زائد ورکنگ گروپ موجود ہیں پاکستان اور روس کے درمیان سویت یونین کے دور کے کچھ مالی تنازعات موجود تھے جن کو حل کر لیا گیا،دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنایاجانا چاہئے ،اب ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، روس کے سفیر الیکسی ڈیڈوو یوروچ نے کہا کہ باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کو مل کر چلنا چاہئے ، وقت کا تقاضہ ہے کو دونوں ممالک کے تعلقات کو عوامی و تجارتی سطح پر فروغ دیا جائے، پاکستان اور روس کے درمیان ممکنہ تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے بین الحکومتی فورم کے گذشتہ اجلاس میں ایک کاروباری فورم کی تجویز آئی تجویز پر ہونے والے فورم میں 150 سے زائد اداروں نے شرکت کی پاک روس کاروباری اداروں کو مل کر دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانا چاہئے ،وہ گزشتہ روز روس کے اعزازی کونسلر حبیب احمد کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور روس کی پارلیمان کے درمیان ستر سے زائد ورکنگ گروپ موجود ہیں پاکستان اور روس کے درمیان سویت یقین کے دور کے کچھ مالی تنازعات موجود تھے جن کو حل کر لیا گیا،دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر نمایاں جانا چاہئے-اب ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، رشین فیڈریشن کے سفیر الیکسی یوروچ نے کہا کہ باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کو مل کر چلنا چاہئے:، وقت کا تقاضہ ہے کو دونوں ممالک کے تعلقات کو عوامی و تجارتی سطح پر فروغ دیا جائے پاکستان اور روس کے مسکین تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے بین الحکومتی فورم کے گذشتہ اجلاس میں ایک کاروباری فورم کی تجویز آئی تجویز پر ہونے والے فورم میں 150 سے زائد اداروں نے شرکت کی پاک روس کاروباری اداروں کو مل کر دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانا چاہئے ،اس موقع پر روسی فیڈریشن کے اعزازی کونسلر حبیب احمد نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس سے دونوں ممالک کے میں تعلقات کے فروغ کا موقع ملا،وقت کا تقاضہ ہے کو دونوں ممالک کے تعلقات کو عوامی و تجارتی سطح پر فروغ دیا جائے-پاکستان اور روس کے میں تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :