پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پی ٹی ڈی سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا ا نکشاف

2011سے 2013کے دوران 706افراد کو ادارے میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا،ایسے ملازمین ادارے پر مالی بوجھ بن گئے،موجود ہ حکومت نے تحقیقات کا حکم دید یا

بدھ 23 مارچ 2016 19:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) میں غیر قانونی بھرتیوں کا ا نکشاف، 2011سے 2013کے دوران پی ٹی ڈی سی میں706افراد کوغیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا،غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے ملازمین ادارے پر مالی بوجھ بن گئے،حکومت نے غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے گزشتہ دورے حکومت میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نے جہاں دیگر اداروں میں اندھا دھند میر ٹ کیخلاف بھر تیاں کیں، وہیں پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کو بھی تختہ مشق بنانے میں کو ئی کسر باقی نہ چھوڑی اور پہلے سے ہی زبوحالی لے شکار ادارے میں سینکڑوں مزید ملازمین کو قانون اور قواعد ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر تے ہوئے بھرتی کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت کو ادارے کی مالی حالت ابتر ہونے کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی ٹی ڈی سی میں2011 سے 2013کے دوران 706افراد کوغیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا،جس کی وجہ سے ادار ے کے خسارے میں اضافہ ہوا ، جس پر پی ٹی ڈی سی میں غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری کا حکم دیدیا گیاہے اور غیر قانونی بھر تیوں میں ملوث افراد کو بے نقاب کر نے کی ہدایت کی ہے،جبکہ غیر قانونی طور پر بھرتی ہونیوالے ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ کر نے کیلئے قانونی رائے طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :