اس وقت 40افسران بیرون ملک ٹریڈ مشنز میں کام کر رہے ہیں، مشنز پر گزشتہ اڑھائی سال میں 3ارب 50کروڑ خرچ ہوئے، وزارت تجارت کی رپورٹ میں انکشاف

بدھ 23 مارچ 2016 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) وزارت تجارت نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت 40افسران پاکستان کے بیرون ملک ٹریڈ مشنز میں کام کر رہے ہیں، بیرون ملک ٹریڈ مشنز پر گزشتہ اڑھائی سال میں 3ارب 50کروڑ خرچ کئے گئے۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بیرون ملک ٹریڈ مشنز پر مالی سال 2013-14 میں ایک ارب 71کروڑ خرچ کئے گئے، مالی سال 2014-15 میں ایک ارب 32کروڑ جبکہ مالی سال 2015-16کی پہلی اور دوسری سہ ماہی تک 46کروڑ خرچ کئے گئے اور مجموعی طور پر اس مدت کے دوران 3ارب 50کروڑ خرچ کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :