یوم پاکستان،واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے کی پر جوش اورپر وقار تقریب کا انعقاد

فضاء نعرہ تکبیر اﷲ اکبر ،پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الااﷲ ،پاکستان زندہ کے نعروں سے گونجتی رہی

بدھ 23 مارچ 2016 19:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے کی پر جوش اورپر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اس موقع پر فضاء نعرہ تکبیر اﷲ اکبر ،پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الااﷲ ،پاکستان زندہ کے فلگ شگاف نعروں سے گونجتی رہی ۔ 76ویں یوم پاکستان کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر سے ہزاروں پاکستانیوں نے واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور شرکت کیلئے آنے والوں کو تلاشی کے بعد پریڈ ایو نیو میں جانے کی اجازت دی گئی ۔ تقریب میں عسکری حکام نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور جھنڈیاں اٹھائے نعرہ تکبیر اﷲ اکبر ، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اﷲ اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ۔ پرچم اتارنے کی تقریب میں رینجرز کے جوانوں کے تنے ہوئے سینے ، زمین کو روندتے قدم اور جارحانہ تیور بھی شرکاء کا جوش بڑھاتے رہے ۔