یوم پاکستان کے مو قع پر ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ،جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس معطل رکھی گئی

بدھ 23 مارچ 2016 19:32

اسلا م آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کے مو قع پر ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس معطل رکھی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے مناسبت سے ملک بھر میں سیمینارز ، ریلیوں اور کانفرنسز سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

حفاظتی انتظامات کے تحت راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل رہی جبکہ شکر پڑیاں پریڈ ایونیو کے اطراف میں پاک فوج کے جوانوں نے سکیورٹی انتظامات سنبھالے رکھے ۔لاہور میں عزم پاکستان پریڈ کیلئے بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے اور ایلیٹ کے کمانڈوز پیٹرولنگ کرتے رہے ۔ملک کے دیگر مقامات پر بھی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔