بلاول بھٹو جنوبی پنجابی کے دورہ پر ہفتہ کے روز رحیم یار خان پہنچیں گے

بدھ 23 مارچ 2016 19:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جنوبی پنجابی کے دورہ پر ہفتہ کے روز رحیم یار خان پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر ایڈوائزر عبدالقادر شاہین کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 26مارچ کی صبح جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان پہنچے گے اور اسی روز دوپہر ایک بجے جمال دین والی ، رحیم یار خان میں پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی صدارت میں منعقدہ پبلک میٹنگ کے دوران پارٹی کارکنان اور عوام سے اپنا خطاب کرینگے اور رات جمال دین والی میں قیام کرینگے۔

27مارچ صبح 10بجے اشرف شوگر مل میں وائس چیئرمین یونین کونسل ضلع رحیم یار خان اور صوبائی عہدیداران کے ہمراہ ناشتہ کرینگے 2بجے دوپہر خواتین کنونشن سے خطاب اور شام 5بجے پارٹی کے سینئر کارکنان جنوبی پنجاب سے ملاقاتیں کرینگے۔بلاول بھٹو زرداری 28مارچ11بجے صبح ہائی کورٹ بار بہالپور اور دوپہر 2بجے پی ایس ایف اور پی وائی او جنوبی پنجاب کے مشترکہ صوبائی کنونشن سے خطاب کرینگے۔اسی روز شام 5بجے پیپلز لائرز فورم کے وفد سے ملاقات اور 6بجے جنوبی پنجاب کے کارکنان و عہدیداران کے کنونشن سے اپنا خطاب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :