سوات میں بھی یوم دفاع انتہائی جوش وخروش سے منا یا گیا

پاک فوج کے زیر اہتمام مینگورہ میں تقریب کا اہتمام ،جدید اسلحے کی نمائش پا ک افغان بارڈر پر فول پروف سیکورٹی کی وجہ سے دہشت گردوں کا ملاکنڈ ڈیوثرن میں داخلہ ناممکن بنادیا ہے ، دہشت گردوں اپنے انجام تک پہنچ رہے ہیں اسلئے اب وہ کالجز اور یونیورسٹیوں کو اپنا نشانہ بنارہے ہیں ،میجر جنرل نادرخان کا تقریب سے خطاب

بدھ 23 مارچ 2016 19:04

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی یوم دفاع انتہائی جوش وخروش سے منا یا گیا ،پاک فوج کے زیر اہتمام مینگورہ میں تقریب کا اہتمام ،جدید اسلحے کی نمائش کی گئی ،میجر جنرل نادرخان کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پا ک افغان بارڈر پر فول پروف سیکورٹی کی وجہ سے دہشت گردوں کا ملاکنڈ ڈیوثرن میں داخلہ ناممکن بنادیا ہے ،جس سے نہ صرف دہشت گردی کی کارراوئیوں میں کمی آئی ہے بلکہ کامیاب اپریشن سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ،سوات میں فوج مستقل رہییگی جبکہ بہت جلد چھاونی کا تعمیراتی کام شرو ع کیا جائیگا ،دہشت گردوں اپنے انجام تک پہنچ رہے ہیں اسلئے اب وہ کالجز اور یونیورسٹیوں کو اپنا نشانہ بنارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی یوم دفاع انتہائی جوش وخروش سے منایاگیا اس سلسلے میں تختہ بند فلور ملز میں پا ک فوج کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک فوج کے افیسرز اور جوانوں کے علاوہ مقامی لوگوں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی تقریب میں جدید اسلحے کی نمائش بھی کی گئی جس میں لوگوں نے دلچسپی لی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی ملاکنڈ میجر جنر ل نادرخان نے کہا کہ پا ک افغان بارڈر پر فل پروف سیکورٹی کی وجہ سے دہشت گردوں کا ملاکنڈ ڈیوثرن میں داخلہ ناممکن بنادیا ہے ،جس سے نہ صرف دہشت گردی کی کارراوئیوں میں کمی آئی ہے بلکہ کامیاب اپریشن سے دہشت گردوں کی کمر توڑکررکھ دی ہے اُنہوں نے کہا کہ سوات میں فوج مستقل رہییگی جبکہ بہت جلد چھاونی کا تعمیراتی کام شرو ع کیا جائیگا ،دہشت گردوں اپنے انجام تک پہنچ رہے ہیں اسلئے اب وہ کالجز اور یونیورسٹیوں کو اپنا نشانہ بنارہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے قیام امن کے لئے بڑی قربانیاں دی ہے جو کہ ہمیشہ کے لئے یاد رکھی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :