چودھری شجاعت حسین کا سردار افتخار کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت، فاتحہ خوانی

بدھ 23 مارچ 2016 18:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے سابق تحصیل ناظم فتح جنگ سردار افتخار احمد کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میجر (ر) طاہر صادق، ملک جمشید، ملک نصرت، ملک انصر، سردار اشتیاق خان، مظہر خان، اعجاز خان، فتح جنگ میونسپل کمیٹی کے منتخب سات کونسلر بھی موجود تھے۔