ڈاکٹر عبدالقدیر خان (کل )مختلف شعبۂ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کے حامل افراد میں ایوارڈز تقسیم کریں گے

بدھ 23 مارچ 2016 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) معروف ایٹمی سائنسدان ، محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان (کل )بروز جمعرات فاطمہ جناح پارک اسلام آباد میں 3بجے سہ پہر نظریہ پاکستان کونسل کے تحت منعقدہ سالانہ گولڈمیڈل ایوارڈز تقریب میں مختلف شعبۂ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کے حامل پاکستانیوں میں ایوارڈز تقسیم کریں گے۔

تقریب کی صدارت کونسل کے پیٹرن انچیف زاہدملک کریں گے۔

(جاری ہے)

متذکرہ تقریب میں ہر سال پندہ سے بیس ایسے صاحبِ صلاحیت پاکستانی خواتین وحضرات اور طالبعلموں کو حُب الوطنی کے فروغ، نظریہ پاکستان کے تحفظ، کھیل، فروغِ تعلیم، سماجی بہبود، علم وادب، طب وجراحت اور سائنس وٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبۂ ہائے زندگی میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ دیئے جاتے ہیں۔ ایوارڈز کو شعبۂ کارکردگی کی مناسبت سے قائداعظم، علامہ اقبال، مادرِ ملت، سرسید احمد خان، ڈاکٹرعبدالقدیر خان اور شاہین کے ناموں سے منسوب کیا گیا ہے۔2006ء سے جاری تقسیمِ اعزازات کے اس پروگرام میں اب تک ملک کا نام روشن کرنے والے 200سے زائد پاکستانی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :