پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کے بل سمیت 6بلوں پر اتفاق رائے کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس(کل) طلب

ان کیمرہ اجلاس میں کمیٹی چیئرمین کا انتخاب اور ٹی او آرز طے کئے جائیں گے سینیٹر مشاہد اﷲ کے کمیٹی چیئرمین منتخب ہونے کا امکان ہے، ذرائع

بدھ 23 مارچ 2016 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کے بل سمیت 6بلوں پر اتفاق رائے کیلئے بنائی گئی 10رکنی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس(کل) جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ہے۔ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب اور کمیٹی کے ٹی او آرز طے کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس ان کیمرہ ہو گا تاہم بعد ازاں کمیٹی کی کارروائی بارے بریفنگ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کی گئی تھی اور اسے 7اپریل تک 6بلوں پر اتفاق رائے کیلئے رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے سینیٹر مشاہد اﷲ خان کو پہلے اجلاس میں چیئرمین منتخب کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :