برطانوی حکومت ایم کیو ایم کے بھارت سے فنڈزنگ بارے میڈیا الزامات سے واقف ہے ‘اس معاملے کو مانیٹر کررہے ہیں

برطانوی وزیر خارجہ و کامن ویلتھ کا دارالعوام میں لارڈ نذیر کے سوال کا جواب

بدھ 23 مارچ 2016 16:48

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) برطانوی وزیر خارجہ و کامن ویلتھ نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت متحدہ قومی موومنٹ کے بھارت سے فنڈز لینے کے معاملے پر میڈیا کے الزامات سے واقف ہے اور اس معاملے کو مانیٹر کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دارالعوام میں لارڈ نذیر کے پوچھے گئے سوال پر برطانوی وزیر خارجہ و کامن ویلتھ نے جواب جمع کرادیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت متحدہ قومی موومنٹ کے بھارت سے فنڈز لینے بارے میڈیا کے الزامات سے آگاہ ہے۔ ان میڈیا رپورٹس کو مانیٹر کررہے ہیں چاہتے ہیں کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کے قوانین کے اندر رہ کر کام کریں۔

متعلقہ عنوان :