میرپور ‘منگلا ڈیم میں زائرین کی کشتی الٹنے سے 22افراد ڈوب گئے‘ ایک جاں بحق ‘باقی کو بچا لیا گیا

بدھ 23 مارچ 2016 16:48

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) میرپور میں بوہڑ کالونی کے مقام پر منگلا ڈیم میں زائرین کی کشتی الٹنے سے 22افراد ڈوب گئے‘ ایک شخص جاں بحق باقی کو بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس ذرائع کے مطابق منگلا ڈیم میں بوہڑ کالونی کے مقام پر زائرین کی کشتی الٹنے سے بائیس افراد پانی میں ڈوب گئے۔ فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے لوگوں نے اکیس زائرین کو بچا لیا جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ گنجائش سے زیادہ افراد کو بٹھانے سے پیش آیا۔ کشتی کے ملاح کو گرفتار کرلیا گیا۔ زائرین میراں شاہ قلندر کے مزار پر جارہے تھے۔