کوئی یہ نہ سمجھے 17جج پورے ملک کو ٹھیک کرلینگے ،سب کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی ،جسٹس امیر ہانی مسلم

بدھ 23 مارچ 2016 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا ہے کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ 17جج پورے ملک کو ٹھیک کرلیں گے ۔ملک کے معاملات بہتر بنانے کے لیے پوری قوم کو ذمہ داری ادا کرنی ہوگی ۔بدھ کو یوم پاکستان پر ذوالفقار علی بھٹو لا ء یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی کمزوری تعلیمی معیار کا خراب ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں کو انصاف صرف عدالت میں نہیں بلکہ ہر جگہ ملنا چاہِے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے ہمیں خود کو ٹھیک کرنا ہوگا ، ہم چاہتے ہیں کہ خود ٹھیک نہ ہوں لیکن معاملات ٹھیک ہوجائیں ۔17 ججز ملک کو سدھار لیں گے یہ سوچنا زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں سے چھوٹے سے چھوٹے لاکھوں کیسز سپریم کورٹ میں آتے ہیں جنہیں حل کرنا مشکل ہے ۔ لوگ خود کو ٹھیک کرلیں تو عدالت آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔

متعلقہ عنوان :