پشاور،پولیس اورسیکیورٹی فورسزکا مشترکہ سرچ آپریشن ،32مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

بدھ 23 مارچ 2016 16:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) پشاورکے علاقہ فقیرآباد اورملحقہ علاقوں میں پولیس اورسیکیورٹی فورسزنے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یوم پاکستان کے روز فقیر آباد اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسزکیسرچ آپریشن کے دوران 12 افغان مہاجرین سمیت 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن میں قتل و اقدام قتل کے مختلف مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری بھی شامل ہیں۔لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز کی مدد سے ایک سو سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :