بلوچستان کی عوام تبدیلی چاہتی ہے۔ رات کی تاریکی میں آنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ،بلوچستان نیشنل پارٹی

بدھ 23 مارچ 2016 15:12

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی نصیرآباد کے رہنماؤ ں غلام مصطفی بلوچ غلام مرتضی مینگل نے کہاکہ سردار اختر جان مینگل کے حب جلسہ کی کامیابی سے سیاسی مخالفین کینیند یں اڑ گئی ہیں کیونکہ بلوچستان کی عوام تبدیلی چاہتی ہے قوم پرستی کے نام پر ایوانوں میں بیٹھے رات کی تاریکی میں آنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان مردم شماری کے قبل افغان مہاجرین کو ان کے وطن بھیجا جائے تاکہ بلوچ قوم بلوچستان کی عوام کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے بچایا جاسکے اور چند قوم پرستی اپنا سیاسی مقصد حاصل کرنے کیلئے افغانیوں کو تحفظ دینے پر تلے ہوئے جو بلوچستان کی عوام کوپسماندگی میں دھکیلنے کے ذمہ دار ثابت ہونگے انہوں نے کہاکہ سردار اختر جان مینگل بلوچستان کی عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں بلوچستان کی عوام سردار اختر جان مینگل کو تبدیلہ کا ذریعہ سمجھتے ہیں یہی وجہ سے بلوچستان کی ان کے جلسوں میں جوق درجوق شرکت کر کے اپنی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے اراکین اسمبلی کا طلباء کا فنڈز ختم کرنا خوش آئند اقدام ہے اور صحت کا فنڈز بھی ختم کرکے براہ راست ہسپتالوں کو دیا جائے تاکہ غریب عوام مستفید ہوسکیں اور کہاکہ دونوں فنڈز اکژاراکین اسمبلی نے کرپشن اور من پسند افراد میں تقسیم کیئے ہیں جس کا طلباء اور مریضوں کو ایک ٹکہ کابھی فائدہ نہیں دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :