سینیٹ قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلا س ، آئندہ سالانہ بجٹ کے استعمال اور متعلقہ اداروں کے بجٹ کے معاملات کا جائزہ لیا گیا

کھیل زبوں حالی کا شکار ہیں بہتری کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہونگے،چیئرمین کمیٹی

بدھ 23 مارچ 2016 15:11

کوئٹہ / اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں وزارت کے آئندہ سالانہ بجٹ اور سینیٹ قواعد وضوابط کی روشنی میں 2015-16کے سالانہ بجٹ کے استعمال اور وزارت کے ملحقہ اداروں کے بجٹ کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہ کھیل زبوں حالی کا شکار ہیں بہتری کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہونگے ۔وزارت کا بجٹ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے گزشتہ 25-30سالہ پرانی عمارتوں کا مرمت نہ ہونا تباہ حال گراؤنڈبھی لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ بر وقت نہ ملنے کی وجہ سے منصوبے مکمل نہیں ہوتے اور آخری وقت بجٹ ملنے سے جلدی میں اخراجات کر کے بد عنوانی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی نے ہدایت دی کہ وزارت کی طرف سے انٹرن شپ پر درخواست دینے والے بلوچستان کے ہر امیدوار کے ڈومیسائل کو صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے لازمی تصدیق کرائی جائے اور کہا کہ تمام وفاقی وزارتوں میں بھرتی پر بھی بلوچستان کے درخواست دہندہ امیدواروں کا ڈومیسائل تصدیق کیا جانا چاہئے۔اجلا س میں فیصلہ ہوا کہ کمیٹی کا اگلا اجلاس کراچی میں منعقد ہو گا جس میں سندھ حکومت کے وفاق سے معاملات کا جائزہ لیا جائیگاا ور ناپا کراچی کا دورہ بھی کیا جائیگا۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرذادہ نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کی ہدایات اور تجاویز پر عمل کیا جائیگا۔سینیٹ قائمہ کمیٹی وزارت کیلئے انتہائی اہم ہے ۔وزارت کے ملحقہ اداروں،کرکٹ کنٹرول بورڈ میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہوں۔جعلی ڈومیسائل کے خاتمے کیلئے صوبے سخت نظام بنائیں۔جب وفاق پالیسی بنائے تو صوبوں سے مشاورت اور صوبے بھی اپنی پالیسیوں سے وفاق کو آگاہ کریں اور بتایا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے وزیر اعلی نے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کیلئے صنوبر کے2000درخت تحفہ دیئے ہیں جن میں سے1000پودے لگا دیئے گئے ہیں جس پر وفاقی حکومت وزیر اعلی کی شکر گزار ہے اور کہا کہ PARCکے ساتھ 5ایکڑ پر پھلدار درخت لگانے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔

ایک ایکڑ پر زیتون کے درخت لگیں گے۔سوئمنگ پول پاکستان میں سب سے بہتر ہے اب سوئمنگ پول کی ممبر شپ کی ضرورت نہیں رات11بجے تک فیملیز کیلئے کھلا رہتا ہے خواتین کیلئے الگ نیٹ اور بچوں کیلئے پلے گراؤنڈ بنا دیئے گئے ہیں۔10-15ایکڑ کھائیوں کی زمین سے 9-10کروڑ کی آمدن ہوئی جو درخت لگانے پر خرچ کی جا رہی ہے۔سیکرٹری وزارت محمد علی گردیزی نے وزارت کے ترقیاتی منصوبوں میں تجاویز کئے گئے منصوبوں ،غیر ترقیاتی اخراجات اور بجٹ کے استعمال اور اگلے سال کیلئے تجویز کردہ بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ بیجنگ اوربرمنگھم میں دو تعلیمی اتاشی ہیں ۔

برمنگھم کا تعلیمی اتاشی ملالہ یوسف زئی کا والد ہے۔کھیلوں کی ترقی کیلئے وزارت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر گنجھیرا نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو کیش ایوارڈ دینے کیلئے پیسے نہیں بجٹ بہت کم ہے ہمارے اخراجات بہت ذیادہ ہے بجٹ میں اضافہ کیا جانا چاہئے اور بتایا کہ باکسنگ جم کوئٹہ اور کراچی تکیمل کے مراحل میں ہے۔

5باکسنگ جم منظور ہوئے تھے پنجاب اور خیبرپختون خواہ کا معاملہ عدالتی ہے اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں پہلا بہترین باؤ مکینکیل لیب قائم ہو گیا ہے۔بہترین ڈاکٹر ،فزیو تھراپسٹ موجو دہیں۔نارووال کرکٹ گراؤنڈ2017میں مکمل ہو جائیگا۔گلگت میں ہاکی ٹرف گراؤنڈ مکمل ہونے ولا قومی کھیلوں کے اسلام آباد میں انعقاد کی وزیر اعظم نے منظوری دے دی ہے۔

پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے نئے کوچنگ سینٹر زہاکی ٹرف سوات،سپورٹ کمپلیس مردان،رہائشی اکیڈمی اسلام آباد،فٹبال گراؤنڈ قاسم باغ ملتان،نئے منصوبے جناح سپورٹس اسلام آباد،لیاقت جمنیزیم،نصیر بندی ہاکی سٹیڈیم کی مرمتی تزئین و آرائش کے نئے پی سی ون بنائے گئے ہیں۔لیاقت جمنیزیم کی40 سالہ پرانی عمارت کی چھت نیچے آگئی ہیں ٹونٹیاں ٹوتی ہوئی ہیں۔

بارش کا پانی عمارت میں آتا ہے فلڈ لائٹس چاہئیں۔کمیٹی اجلاس میں سینیٹر روزی خان کاکڑ نے کہا کہ مسلم باغ قلعہ سیف اللہ میں فٹبال گراؤنڈ بنایا جائے ا ور جعلی ڈومیسائل جاری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کر نی چاہیے۔سردار اعظم خان موسی خیل نے کہا کہ کرکٹ کنٹرول بورڈ لاہور ہیڈ کوارٹر کی وجہ سے دوسرے صوبوں کو ملازمیتیں نہیں ملیں۔ملازمتوں کے کوٹے پر عمل کیا جائے اور چاروں صوبوں میں کرکٹ اکیڈمیاں قائم کی جائیں اور کہا کہ کمیٹی صوبہ بلوچستان میں لیبر انسپکٹر کی گریڈ9کی آسامی کو دوسرے صوبوں کی گریڈ14کی آسامی کے برابر کرے۔

کمیٹی اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ انٹرن شپ پروگرام این ایف سے ایوارڈ کے تحت شروع کیا گیا ۔اخبارات میں تین دفعہ اشتہارات دیئے گئے بلوچستان کے 3000امیدواروں کیلئے1700درخواستیں آئیں ۔تاریخ میں توسیع اور عمر25-28سال کی گئی تو3200درخواستیں آئیں۔اسلام آباد کے 3750امیدواروں کے لئے 600درخواستیں آئیں اور فاٹا کے 1000امیدواروں کیلئے4400درخواستیں آئیں اسلام آباد کو کوٹہ بھی فاٹا کو دیا گیا۔

شیڈول کاسٹ کے شہریوں کیلئے تھرپارکر میں وظائف دیئے جاتے ہیں بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی کے طلباء کو صادق آباد بہاولپور میں تعلیم دی جاری ہے۔وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق بنگلہ دیشی اور مقبوضہ کشمیر کے طلباء کیلئے بھی رقم مختص ہے۔ہیمن تھرو /جیولن تھرو کے بہترین کھلاڑی پاکستان میں موجود ہیں۔چمن میں فٹبال کے 140کلب ہیں ۔ بڑے شہروں میں سینٹھاٹک ہاکی ٹرف ،مظفر آباد اور گجر خان میں ہاکی ٹرف ،قلعہ عبد اللہ میں فٹبال کے دو سٹیڈیم بنائے جائینگے۔

کمیٹی آئندہ دو تین دنوں میں سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ کریگی۔اجلا س میں سینیٹر روزی خا ن کاکڑ،سردار اعظم خان موسی خیل کے علاوہ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرذادہ ،سیکرٹری وزارت محمد علی گردیزی،پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی ڈاکٹر اختر گنجھیراکے علاوہ وزارت کے اعلی افسران ا ور اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :