تنظیم، محنت اور دیانت جیسے اصولوں کو اپناکر ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جا سکتا ہے، شہباز شریف

بدھ 23 مارچ 2016 15:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ تنظیم، محنت اور دیانت جیسے اصولوں کو اپناکرپاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ ہمارے آباؤاجداد کی قربانیاں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ آزادی کے مقاصد کے حصول کے لئے سب رات دن محنت کریں۔وزیراعلیٰ نے یہ بات یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کے روز برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کے قیام کے لئے راہ ہموار ہوئی یوم پاکستان کو تحریک پاکستان میں ناقابل فراموش اور تاریخی حیثیت حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میں باعزت مقام کیلئے قائد کے افکار کی روشنی میں آگے بڑھنا ہوگا اور آج کے دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :