یوم پاکستان ، لاہور میں سکیورٹی کیلئے 8 ہزار پولیس اہلکار تعینات

بدھ 23 مارچ 2016 15:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان ، لاہور میں سکیورٹی کیلئے 8 ہزار پولیس اہلکار تعینات عوام کی حفاظت کیلئے پارکوں اور بازاروں میں اضافی نفری موجود ، عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کا عزم یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں سیکورٹی سخت انتظامات ، شہر میں 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر متعدد پروگرام کیے جا رہے ہیں جس میں عزم پاکستان پریڈ نمایاں ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے شہر میں 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پارکوں اور بازاروں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ عوام کو پر امن ماحول فراہم کیا جا سکے۔