ضرب عضب کامیابی سے جاری ،دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے،گورنر بلوچستان

بدھ 23 مارچ 2016 15:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ اسلام کے نام پر لو گوں کو مارنے والوں کے خلاف ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ہے جن لو گوں نے اب تک فیصلہ نہیں کیا ہے وہ بات سمجھ لیں کہ ان کے عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر نے کیلئے قومی دھارے میں شامل ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عسکری پارک میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، آئی جی ایف سی شیرافگن ، آئی جی پولیس احسن محبوب، سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی ،ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی وزراء ڈاکٹر حامد اچکزئی، عبدالرحیم زیارتوال، سردار اسلم بزنجو، میر سرفرازبگٹی،اراکین اسمبلی طارق مگسی،نصراللہ زیرے،میر عاصم کر د گیلو، کمشنر کوئٹہ ، میئر کوئٹہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کو حاصل کر نے کیلئے بلوچ پشتون اکابرین نے اپنے جانوں کے نذرانے دیئے اور وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ اس ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے سب کو کردار ادا کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے سبی آکر بلوچستان کو پاکستان میں شامل کر کے اسے اپنا حصہ قرار دیدیا اور آزاد قومیں ایسے دنوں میں اپنا احتساب کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے اسلام کے نام پر لو گوں نے یہاں قتل وغارت کر کے ملک اور بلوچستان کو غیر مستحکم کر نے کی کوشش کی مگر پاک فوج حکومت اور عوام نے ان عناصر کو محاسبہ کیا اور اللہ کے نام پر لو گوں کو مارنے والوں کے خلاف ضرب عضب آپریشن کا میابی سے جاری ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر بلوچستان سمیت ملک بھر میں مکمل عملدرآمد ہو رہا ہے اور آپریشن دہشتگردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا جن لو گوں نے قومی دھارے میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا وہ اب بات سمجھ لیں کہ ان کو قومی دھارے میں آنا ہو گا ورنہ ان کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا دہشت اور وحشت لو گوں کی وجہ سے ہم حالت جنگ میں پاک فوج ان عناصر سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے اور ان عناصر کو اب ختم کر نا ہی ہو گا کیونکہ ہمارے ہزاروں بے گنا ہ لو گوں کو مارا گیا ہے اور اب ان سے احتساب کر نا ہو گا

متعلقہ عنوان :