رحیم یار خان ،موجودہ چیلنجز کا مقابلہ حصول تعلیم سے مشروط ہے ،عشرت اشرف

بدھ 23 مارچ 2016 14:53

رحیم یار خان ۔ 23 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سابق مرکزی صدر برائے شعبہ خواتین محترمہ عشرت اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ حصول تعلیم سے مشروط ہے ، قومیں اسی صورت بدلتی اور ترقی کی راہ پر گامز ن ہوتی ہیں جب وہ تعلیم کو پہلی ترجیح بناتے ہوئے اس کے فروغ کے لئے کام کریں۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور خاص طور پر طالبات کو زیو ر تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

رحیم یار خان میں اپنی رہائش گاہ پرخواتین کے و فدسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے علم کو ملک و قوم کی ترقی کا ذریعہ بنائیں اور انفرادی ترقی کی بجائے اجتماعی ترقی کو اپنے مسقبل کا محور بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذة بھی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں ، موجودہ حالات میں قوم کی فکری رہنمائی ضروری ہے اور طالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے عملی زندگی میں آگے بڑھیں۔

متعلقہ عنوان :