فرنٹیئر کور بلوچستان کی پنجگور میں کارروائی،کارروائی کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد،ترجمان ایف سی

بدھ 23 مارچ 2016 14:38

کوئٹہ۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء) فرنٹیئر کور بلوچستان کی پنجگور کے علاقے میں کارروائی،کارروائی کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا،ترجمان ایف سی کے مطابق بدھ کو پنجگور کے علاقے میں فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں سے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 52عدد راکٹ ،48عدد فیوز ،4آئی ڈیز ،2کلو گرام بارود اور ایک آر پی جی سیون برآمد کرلیا،فرنٹیئرکور بلوچستان نے علاقے میں مزید آپریشن شروع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :