کوئٹہ ، ہزارگنجی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق ہوگیا،ملزمان فرار ،پولیس

بدھ 23 مارچ 2016 14:34

کوئٹہ۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء) کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق ہوگیا،ملزمان فرار ،پولیس کے مطابق بدھ کوکوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بہاؤالدین نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کوبولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :