فرنٹیئرکور بلوچستان 77ونگ کی جانب سے 76واں یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد،کستان کی سلامتی میں ہماری سلامتی ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں، یہ ملک جس پر اب ساری دنیاکی نظریں مرکوز ہے کی حفاظت کرنے کے لیے اپنا خون دے کر کرینگے ،77ونگ کے کمانڈر کرنل عبدالقیوم کا تقریب سے خطاب

بدھ 23 مارچ 2016 14:34

ہرنائی۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء) 77ونگ کے کمانڈر کرنل عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی میں ہماری سلامتی ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں، یہ ملک جس پر اب ساری دنیاکی نظریں مرکوز ہے کی حفاظت کرنے کے لیے اپنا خون دے کر کرینگے ،یہ بات انہوں نے 76واں یوم پاکستان کے حوالے سے فرنٹیئر کور بلوچستان کے زیر اہتمام ایف سی قلعہ ایک پروقار تقریب کے موقع پر کہی، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ،کمانڈر کرنل عبدالقیوم نے پرچم کشائی کی ،چا ک وچوبند دستے نے سلامی دی،تقریب میں ایس پی عبدالحلیم اچکزئی ، اے سی بادل دشتی ، پولیس ، لیویز اور ایف سی فورس کے آفیسران کے علاوہ قبائلی معتبرین اور عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ونگ کمانڈر کرنل عبدالقیو م نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی میں ہماری سلامتی ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں ،یہ ملک جس پر اب ساری دنیاکی نظریں مرکوز ہے کی حفاظت اپنا خون دے کر کرینگے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج اپنے ملک کی دفاع کی بھر پور صلاحیت کی حامل دنیا کی بہترین فوج ہے اور پاک فوج کے جوان اس چمن کی آبیاری اپنے خون سے کرتے ہیں ،تقریب کے موقع پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا جبکہ سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔