بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رن وے بدھ کو بھی آپریشنل وجوہات کی بناء پر دن کے دوپہر ایک بجے تک بند رہا

بدھ 23 مارچ 2016 13:56

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رن وے بدھ کو بھی آپریشنل وجوہات کی بناء پر دن کے دوپہر ایک بجے تک بند رہا۔ دوپہر کے بعد ایئر پورٹ پر معمول کی پروازوں کی آمدورفت شروع ہوگئی۔ ترجمان سول ایوی ایشن بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آپریشنل وجوہات کی بناء پر رن وے بدھ کو دوپہر ایک بجے کے آپریشنل امور کے باعث بند رہا ۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ اور فضائی مظاہرے ختم ہونے پر دوپہر ایک بجے کے بعد ایئر پورٹ کے رن وے پر معمول کی پروازوں کی آمدورفت شروع ہو گئیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائرلائنز کو آگا ہ کر دیا گیا تھا تا کہ پروازوں کی آمدورفت کے اوقات میں تبدیلی ہوسکے۔ گذشتہ چاردنوں سے دن کے دو اقات میں بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا رن وے آپریشنل امور کے باعث پانچ گھنٹوں کے لیے معمول کی پروازوں کی آمدورفت کے لیے بند رہا ۔

متعلقہ عنوان :