وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات

بدھ 23 مارچ 2016 13:56

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ۔ پریڈ گراؤنڈ کے اطراف اور داخلی وخارجہ راستوں پر پاک فوج کے جوانوں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ فرائض سرانجام دیئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یوم پاکستان کی پرسیڈ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے داخلی وخارجی راستوں پر جڑواں شہروں کی پولیس کے علاوہ پاک فوج کے جوان بھی متعین تھے۔

شہریوں کو شناخت اور گاڑیوں کی جانچ پڑتال اور تلاشی کے بعد شہر میں داخلے کی اجازت دی گئی جبکہ پریڈ میں شرکت کیلئے جانے والوں کی رہنمائی کیلئے ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں مختلف شاہراہوں اور راستوں پر تعینات تھے جو راستوں کے حوالے سے شہریوں کی رہنمائی کرتے اور بند راستوں پر جانے سے روکتے رہے۔

متعلقہ عنوان :