محکمہ موسمیات کی کل سے بلوچستان، خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیش گوئی

بدھ 23 مارچ 2016 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کل جمعرات سے بلوچستان، خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز کشمیر ،گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جسکی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی ‘ بالائی خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلا ئنڈینگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم بدھ رات کوئٹہ،مکران، قلات، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔