پاک فضائیہ کے شیر دل فارمیشن ‘ ایف سولہ اور جے ایف 17تھنڈر طیاروں کا شاندار کر تب کا مظاہرہ ‘ شرکاء کا لہو گرما دیا

بدھ 23 مارچ 2016 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د میں پاک فضائیہ کے شیر دل فارمیشن ‘ ایف سولہ اور جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے شاندار کر تب کا مظاہرہ کر کے شرکاء کا لہو گرما دیا۔ بدھ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی جانب سے روایتی پریڈکے دور ان پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 ، میراج، پی تھری سی اورین، ایف سیون، پی جی سیون، قراقرم ایگل، سیپ 2000، کے ای تھری اواکس سمیت مختلف جنگی اور لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

فضائی مارچ پاسٹ کی قیادت پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کی۔ پاک فضائیہ اور بحریہ کے طیاروں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرتے ہوئے صدر مملکت کو سلامی دی ‘پاکستان آرمی اور فضائیہ کے ایوی ایشن وِنگ کے ہیلی کاپٹروں اور جنگی جہازوں نے شاندار فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔آرمی ایوی ایشن وِنگ کی جانب سے چینی ساختہ زیڈ ۔ 10، ایچ ایچ ۔ 1 کوبرا، پوما اور ایم آئی ۔ 17 ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ میں حصہ لیا۔پاک فضائیہ کے شیردل فارمیشن، ایف سولہ اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے بھی فضا میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کرکے شرکا کا لہو گرما دیا۔

متعلقہ عنوان :