روایتی پریڈ کی خصوصی تقریب میں صدر مملکت ‘ وزیر اعظم ‘ مسلح افواج کے سربراہان سمیت غیر ملکی مندوبین ‘ سفارتکاروں کی شرکت

بدھ 23 مارچ 2016 13:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کے موقع پر روایتی پریڈ کی خصوصی تقریب میں صدر مملکت ‘ وزیر اعظم ‘ مسلح افواج کے سربراہان سمیت غیر ملکی مندوبین ‘ سفارتکار شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت سالام آبا د میں شاندار رویتی پریڈ کا انعقاد کیا گیا ‘ مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین تھے ‘ وزیراعظم محمد نواز شریف، وزیردفاع خواجہ محمد آصف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ کے علاوہ غیر ملکی مندوبین، سفارتکاروں، ہائی کمشنروں اور وفاقی اور صوبائی وزراء اور ارکان پارلیمان کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :