مسلح افواج کی جانب سے روایتی پریڈ ‘ صدر مملکت ممنو ن حسین کی بگھی پر سوار ہو کر تقریب میں آمد

بدھ 23 مارچ 2016 13:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی جانب سے روایتی پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین بگھی پر سوار ہوکر پریذیڈنٹ باڈی گارڈز کے ہمراہ تقریب میں پہنچے جن کی آمد کا بگل بجااعلان کیا وزیر اعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جس کے بعد صدر ممنون حسین نے جیپ میں سوار ہوکر مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :