یوم پاکستان ‘ اسلام آبا د میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21‘21توپوں کی سلامی

بدھ 23 مارچ 2016 13:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ‘21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ‘21 توپوں کی سلامی سے ہوا ‘ یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کی گئی اور تمام سرکاری اورنجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا ‘فجر کی نماز کے بعد ملک کی ترقی، یکجہتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :