دہشت گردی کیخلاف آرمی چیف کی کوششوں کو سراہتے ہیں،سید قائم علی شاہ
بدھ 23 مارچ 2016 13:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ نے پوری قوم کو 76ویں یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک تمام مذاہب کے ماننے والوں کا ہے۔ مزار قائد پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف آرمی چیف کی کوششوں کو سراہتے ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رینجرز کی کاوشوں سے ملک میں امن قائم ہوا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ افسران کے تقرر اور تبادلے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں،حکومت کو پتہ ہے کہ کس افسر کو کہاں تعینات کرنا ہے،غلط افسر تعینات کر دیا تو لوگ حکومت کو ہی برا بھلا کہیں گے تاہم حکومت انسانی حقوق اور غریبوں کی زندگیاں بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تاریخی ہے ، گزشتہ سال اور اس سال کے 23 مارچ میں بہت فرق ہے اور کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور حالات اس سال بہتر ہوئے ہیں۔ ان کامزید کہنا تھا کہ امن و امان کے باعث ملک میں بڑے پراجیکٹس پر کام جاری ہے،صوبائی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.