پشاور سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،32 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 23 مارچ 2016 13:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) پشاورکے علاقہ فقیرآباداور ملحقہ علاقوں میں پولیس اورسیکیورٹی فورسزنے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یوم پاکستان کے روز فقیر آباد اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسزکے سرچ آپریشن کے دوران 12 افغان مہاجرین سمیت 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن میں قتل و اقدام قتل کے مختلف مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری بھی شامل ہیں۔لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز کی مدد سے ایک سو سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :