یوم پاکستان، صدر، وزیراعظم اورآرمی چیف بچو ں میں گھل مل گئے

بچوں نے سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ سیلفیاں بنائیں

بدھ 23 مارچ 2016 13:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کی تقریب میں صدر، وزیراعظم ،آرمی چیف ، نے پریڈ کے اختتام پر وہاں موجود چاروں صوبوں سے آئے بچوں سے ملاقات کی اور وہ ان میں گھل مل گئے ،صدر مملک ممنون حسین ،وزیراعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، نے بچوں کو پیار کیا اور انسے مصافحہ کیا بچوں نے موقع کا خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ سیلفیاں بنائی ۔