یوم پاکستان، طیاروں کی گھن گرج سن کر شہری سڑکوں پر امڈ آئے

بدھ 23 مارچ 2016 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹروں باالخصوص پریڈ گراؤنڈ کے اطراف میں واقع علاقوں اور آبادیوں سے مکین پاک فضائیہ ،بحریہ اور آرمی ایوی ایشن کے جدید جنگی لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی گھن گرج سن کر شاندارا ور حیرت انگیز فضائی مظاہروں کو دیکھنے کیلئے سڑکوں پر امڈ آئے اور فضاء میں رنگ بکھیرتے اور قلابازیاں کھاتے جنگی طیاروں کے کرتب سے بے حد محظوظ ہوئے ،دارالحکومت کی سڑکیں مختلف مواقع پر پاک فضائیہ کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شہریوں کے نعرہ تکبیر،پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :