یوم پاکستان پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی مزار قائد پر حاضری‘ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی

مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کئے

بدھ 23 مارچ 2016 13:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ‘فاتحہ خوانی کی ‘مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور مزار کے احاطہ میں عام عوام کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مزار قائدمہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کئے اور شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔