ڈیرہ ‘مسلح موٹر سائیکل سوارشر پسندوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ‘ پولیس کی ناکہ بندی ملزمان کی تلاش شروع کر دی

بدھ 23 مارچ 2016 13:19

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء ) ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے‘ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔بدھ کو پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کا واقعہ زراعت آفس کے قریب پیش آیا ۔ فائرنگ سے پولیس اہلکار فیصل اور عمران شدید زخمی ہو گئے تاہم ایک اہلکار ہسپتال جاتے راستے میں دم توڑ گیا جبکہ دوسرے نے ہسپتال پہنچ کر جان دیدی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔

متعلقہ عنوان :