یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما آسیہ اندرابی نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا کر اپنے عزائم واضح کر دئیے

مختلف مقامات پر پاکستان کے پرچم لہرائے‘حق خود ارادیت کیلئے نعرہ بازی ‘پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا

بدھ 23 مارچ 2016 13:18

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء ) یوم پاکستان کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی سربراہ ممتاز حریت رہنما آسیہ اندرابی نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا کر اپنے عزائم آشکار کر دئیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنما آسیہ اندرابی نے سری نگر میں پاکستان کا پرچم لہرایا جبکہ آسیہ اندرابی کے حامیوں نے بھی مختلف مقامات پر پاکستان کے پرچم لہرائے۔ اس موقع پر کشمیریوں نے حق خود ارادیت کا نعرہ بلند کرتے ہوئے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا۔